turky-urdu-logo

یورپی یونین نے امریکی فوج کے افغانستان سے انخلا کو ناکامی قرار دے دیا

یورپی یونین نے افغانستان سے مغربی افواج کے انخلا کو اجتماعی ناکامی قرار دے دیا۔

اس حوالے سے یورپی یونین میں قرارداد بھی پاس کی گئی ہے  جس میں یورپ سے افغان مہاجرین کو کسی صورت میں واپس نہ بھجنے پر زور دیا گیا ہے۔

قرار داد میں افغانستان کے پڑوسی ملکوں کی مدد کرنے پر  بھی زور دیا گیا  اور کہا گیا کہ افغانستان میں تبدیلی سے چین اور پاکستان کواسٹریٹجک برتری ملی ہے۔

خیال رہے کہ امریکا نے 30 اگست 2021 کی شب افغانستان سے انخلا مکمل کرلیا تھا جس پر یورپی ممالک نے امریکا پر جلد بازی میں انخلا کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ادھر امریکا کا کہنا ہے کہ افغانستان میں مزید رکنا اس کے فوجیوں اور شہریوں کیلئے نقصان دہ ہوسکتا تھا۔

Read Previous

وزیرِ اعظم پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت

Read Next

پاکستان کو افغان بحران کے حل کے لیے تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے، امریکی محکمہ خارجہ

Leave a Reply