turky-urdu-logo

ترک دفاعی صنعت کے لیے فنڈ کا قیام

ترک دفاعی صنعت کے لیے سرمایہ کاری فنڈ کے  قیام کا اعلان  کیا گیا ہے۔

اس فنڈ کا بنیادی مقصد شراکت داری کو یقینی بنانا اور اس شعبے میں کام کرنیوالی کمپنیوں کی مدد ہے۔

یہ بات ترک پریذیڈینسی آف ڈیفنس کے سربراہ ڈاکٹر اسماعیل دیمر نے کہی۔

انھوں نے کہا کہ ڈیفنس انڈسٹری فنڈ کے قیام کے لیے حال ہی میں کام شروع کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر دیمر نے کہا کہ اس سال ہم 150 ملین ترک لیرا یعنی 17.8 ملین ڈالر کی سالانہ امداد کی مد میں دفاعی  صنعت کاروں  ، سمال سبسڈریز اور کاروباری افراد کو فراہم کریں گے۔ لیکن اس مالی مدد سے زیادہ فنانسنگ ضرور ی ہے۔

ڈیفنس انڈسٹری ایفیشینسی سپورٹ پروگرام کے تحت کئی کمپنیوں کو پرکھا جائے گا، اور بعد میں انکو بتایا جائیگا کہ انکی بہتری کے لیے کیا کرنے کی ضروت ہے۔

اسکے علاوہ ہم سپورٹ کے نقطہ نظر سے کئی پہلووں کو دیکھیں گے۔  ڈاکٹر اسماعیل دیمر نے کہا کہ ترک دفاعی صنعت دن دگنی رات چگنی ترقی کررہی ہے لیکن برآمدات (ایکسپورٹ) میں اسکا بہت کم شیئر ہے۔

ہمیں اس صنعت میں برآمدات بڑھاکر بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنے حصے کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

Read Previous

یوکرین نے سعودی تعاون سے ریڈاربنا لیا

Read Next

جنیوا میں امریکہ اور روسی صدور کی ملاقات، سفرا کی واپسی پر رضامندی

Leave a Reply