turky-urdu-logo

سوڈان میں روسی نیول بیس کا قیام

روسی وزیر خارجہ اور سوڈانی ہم منصب کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں روس کی سوڈان میں نیول بیس کے قیام کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ روسی نیول بیس کے سوڈان میں قائم کیا جانے سے متعلق معاہدہ دسمبر 2020 میں منظر عام پر ایا تھا، تاہم کچھ معاملات اور ممکنہ امریکی اور اسکے اتحادیوں کی مداخلت سے اس سے پر خاموشی تھی۔ یکم جولائی کو روسی صدر نے سوڈان میں نیول بیس سے متعلق امعاہدہ متعارف کروایا۔ اس معاہدے کے ابتدائی ڈرافٹ کے مطابق روس سوڈان میں موجود بندرگاہ پر چار نیول شپس اور تین سو بحری فوجیوں کو تعینات کریگا۔ اس بیس کو روس جوہری آبدوزوں سمیت دیگر جنگی جہازوں کے لیے مرمت اور دیکھ بھال، سامان رسد کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ہتھیاروں اور گولہ بارود کی برآمدات کے لئے ڈیوٹی فری اور سکروٹنی سے آزاد استعمال کرسکے گا اس کے بدلے سوڈان روس سے تخریب کار کاروائیوں کے خلاف اور سرچ اینڈ رسکیو اپریشن میں مدد حاصل کرسکے گا۔

Read Previous

متحدہ عرب امارت نے اسرائیل میں اپنا سفارتخانہ کھول لیا

Read Next

ٹوئٹر: صارفین کی آسانی کے لیے نیا فیچر متعارف

Leave a Reply