ترک تاریخی ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں حلیمہ خاتون کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسرابلگچ نے اپنی انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنی دلکش تصاویر شئیر کیں۔
اسرا جو کہ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو ہوتی ہیں نے ساحل کنارے بیٹھے اپنی تصاویر شیئر کیں اور خوبصورت جملہ بھی تحریر کیا جو کہ کچھ یوں تھا ” دنیا ہر روز نئےسورج کے ساتھ اپنے رنگ بدلتی ہے، ہر انسان صبح کی روشنی کے ساتھ ایک نیا آغاز کرتا ہے”

اسرا کے مطابق یہ جملے ترک ناول نگار یاسر کمال کے ناول سے اقتباس ہیں۔
