turky-urdu-logo

اسرا بلگچ اداکاری کے علاوہ اور کون سی دلچسپ صلاحیتوں کی مالک ہیں؟

ترک تاریخی ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسرا بلگچ اداکاری کے علاوہ مصوری میں بھی ماہر ہیں۔

اسرا نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر  ایک خوبصورت تصویر شئیر کی جس میں اداکارہ پینٹنگ کرنے میں مصروف ہیں۔

اداکارہ  سورج کی روشنی میں بیٹھی سورچ کی ہی تصویر کشی کرنے میں مگن ہیں۔ تصویر کے ساتھ اسرا نے امریکی شاعر اور ناول نگار  کا قول بھی لکھا جس میں ان کا کہنا ہے کہ "یاد رکھو  جو اب ہے وہی اب ہے اسی کوجیو، محسوس کرو اور اس کو تھامے رکھو۔میں ان سب چیزوں سے بخوبی واقف ہونا چاہتا ہوں جن کے لیے مجھے استعمال کیا گیا”۔

اداکارہ کی اس تصویر کو مداحوں نے بے پناہ پسند کیا۔

Read Previous

مساجد میں 30 منٹ سے زائد قیام کرنا ممنوع

Read Next

ترکی میں کورونا کا جن بے قابو

One Comment

Leave a Reply