turky-urdu-logo

ارطغرل:اسرا بلجک نے اپنی نئی ٹی وی سیریز کا ٹریلر انسٹا گرام پر شیئرکردیا

ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے پر اسرا بلجیک کو بہت زیادہ پذیرائی ملی ۔

اب اسرا ترکی کے آنے والے ایک نئے ڈرامے کنونسوز توپراکلار میں اپنے اداکاری کے جوہر دکھانے کے لیے تیار ہیں جسے بہت جلد ہی ریلیز کیا جائے گا۔

انسٹاگرام پر 28 سالہ اسرا نے اپنے آنے والے ڈرامے کا دوسرا ٹریلر شیئر کیا ہے۔

یہ ٹریلر شروات سے ہی مداحوں کا دل جیت رہا ہے اور لوگ اس ڈرامے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

انہوں نے اس ٹریلر کو شیئر کرنے کے ساتھ یہ بھی لکھا کہ یہ ڈرامہ بہت جلد آرہا ہے اور ساتھ ہی دل والی ایموجی بھی بنائی۔

Read Previous

ایپل نے اپنی نئی واچ سیریز 7 متعارف کروا دی

Read Next

فرانس کا داعش کے سربراہ عدنان ابو ولید کی ہلاکت کا دعوی

Leave a Reply