turky-urdu-logo

ارطغرل غازی کے کردار بوراک ہاکی کا فیس بک اکاونٹ ہیک ہو گیا

ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے معروف ترک اداکار بوراک ہاکی کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔

ترک ڈرامے ارطغرل غازی میں سلطان علاؤالدین کا کردار نبھانے والے بوراک ہاکی نے فیس بک اکاؤنٹ کے ہیک ہوجانے کی اطلاع سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے دی۔

اداکار نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ فیس بک پیج ان کے کنٹرول میں نہیں ہے ، فیس بک پیج پر کوئی اسٹوری نہ کھولیں اور اس پیج کو رپورٹ کریں۔

اداکار کی جانب سے اپنی انسٹا اسٹوری میں فیس بک پیج کا لنک بھی شیئر کیا گیا۔

واضح رہے کہ اداکار بوراک ہاکی ارطغرل غازی میں سلطان علاؤالدین کائیوکوباد کا کردار نبھانے کے حوالے سے خاصے مشہور ہیں۔

Read Previous

افغانستان: طالبان مزید 3 صوبائی دارالحکومتوں پر قابض

Read Next

ٹوکیو اولمپکس اختتام پذیر، امریکہ پہلے اور چین دوسرے نمبرپر رہا

Leave a Reply