
ترک صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ترکی باہمی اعتماد اور احترام کی بنیاد پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط کر رہا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے دورے کے نتیجے میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔
صدر ایردوان کے دورہ امارات کے حوالے سےخلیج ٹائمز اخبار نے ایک خصوصی مقالہ شائع کیا جس میں صدر کا کہنا ہے کہ ایک دوسرے کے ملک کے دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئی جہت آئی ہے۔
اس مقالے میں دونوں ممالک کے تعلقات میں تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔
صدر ایردوان نے اس مقالے میں کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ میرا یہ دورہ دو طرفہ تعلقات اور تجارتی حجم میں اضافے کا باعث بنے گا۔
صدر نے کہا کہ ترکی اور عرب امارات خطے میں امن و تعاون اور خوش حالی کے فروغ کےلیے مشترکہ کوششوں کا باعث بنیں گے جو کہ عالمی سطح پر سلامتی کےلیے بھی مفید ہونگے۔
صدر نے کہا کہ عرب امارات کا یہ دورہ دو طرفہ دوستی کی اہمیت کے علاوہ تعاون کو مزید فروغ دینے کا وسیلہ بنے گا جبکہ ترکی اور عرب امارات کے درمیان توانائی،صحت،زراعت،لاجسٹک،مالیاتی ،سیاحتی اور ماحولیاتی تغیراور آبی و غذائی شعبوں میں تعاون کو تقویت ملے گی ۔