turky-urdu-logo

ترکیہ کا ہر شہری ہمارا اثا ثہ ہے،صدر ایردوان

صدر ایردوان نے استنبول کے حالج کانگریس سینٹر  میں اساتذہ کی تعیناتی کی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے 45 ہزار اساتذہ کو انکی تعیناتی پر مبارکباد دی اور انکے لیے نیک خواہشات کی دعا کی ۔

صدر ایردوان کا کہناتھاکہ ہمیں ہمارے ملک کے ہر شہری کا احساس ہے چاہے وہ مرد ہو، خواتین ہوں ، بچے ہوں یا بوڑھے، یا ہمارے معذور بہن بھائی ہم ہر لمحہ انکے ساتھ کھڑے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہا پچھلے 10 سالوں میں ہم نے 12 ہزار 98 معذور اساتذہ کو روز گار فراہم کیے تھے جنکی تعداد بڑھ کر اب 45 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

صدر ایردوان کا مزید کہنا تھا کہ آج ہمارے اس مشن میں اور بھی لوگ شامل ہوئے ہیں جس سے ہمارا یہ پروگرام اور مضبوط ہو گیا ہے۔

انکا کہناتھا کہ ترکیہ کا ایک ایک شہری ہمارا اثا ثہ ہے ، ہم سب مل کر ترکیہ کی صدی کی بنیاد رکھیں گے۔

Read Previous

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان گرفتار

Read Next

شام کے ساتھ اعلیٰ سطح پر ملاقات کا امکان ہے، ترک وزیر خارجہ

Leave a Reply