
(رپورٹ: عبید الرحمن ہمدانی)
14 مئی کے انتخابات سے قبل جن میں بہت کم عرصہ باقی رہ گیا ہے، صدر ایردوان اپنی مہم کو تیز کرتے ہوئےہفتے کے روز استنبول کے تقریباً تمام اضلاع کے انتخابی دورے پر جائیں گے۔ اس کے بعد شام کی نماز جامع آیا صوفیہ میں ادا کریں گے اوراس کے بعد اپنی انتخابی مہم کا خاتمہ کریں گے۔
چودہ مئی کے انتخابات میں اب کچھ ہی عرصہ باقی رہ گیا ہے، جہاں ترکیہ کی عوام اپنی قسمت کا فیصلہ ووٹ دے کر کرے گی۔ یہ انتخابات ترکیہ میں حالیہ برسوں کے سب سے اہم صدارتی اور پارلیمانی انتخابات ہوں گے۔ محرم انجے کے امیدواری سے دستبردار ہونے کے بعد صرف 3 نام دوڑ میں رہ گئے ہیں امیدواروں نے بھی گزشتہ 2 دنوں میں اپنی انتخابی مہم میں اضافہ کر دیاہے۔
صدررجب طیب ایردوان استنبول میں اپنی انتخابی مہم کا خاتمہ کریں گے۔ ایردوان اپنی مہم کے دوران استنبول کانگریس سنٹر میں منعقد ہونے والے تیسرے ترکیہ یوتھ سمٹ میں شرکت کریں گے، پھر سلطان غازی کے علاقےمیں سلطان چیفتلغی کی مرکزی جامع مسجد اور باہچہ لی ایولر کے علاقےمیں شیرین ایولر جامع مسجد کے سامنے ریلیاں نکالی جائیں گی۔
اپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئے ہفتے کے روزاردگان، استنبول کے تمام اضلاع کا انتخابی دورہ کریں گے، شام کی نماز آیا صوفیہ مسجد میں ادا کرنے کے بعد انتخابات کے لیے دعا کرتے ہوئے اپنی مہم کا اختتام کردیں گے۔
صدر ایردوان انتخابات سے پہلے ہمیشہ حضرت ایوب انصاری کے مزار کے ساتھ جامع مسجد ایوب سلطان جاتے اور وہاں کامیابی کیلئےدعائیں مانگتے تھے۔ آیا صوفیہ کی تعمیر کے بعد ہونے والے پہلے الیکشن میں ایردوآن نے اس بار آیا صوفیہ کو ترجیح دی ہے۔ اس طرح یہ ایردوان کی آیا صوفیہ میں پہلی بار انتخابی کامیابی کی خصوصی دعا ہوگی۔