کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر اردوان نے کہا کہ ” ہم نے ایران کو ضروری وارننگز دی ہیں، لیکن ان کے باوجود وہ غلط سمت میں قدم اٹھا رہا ہے۔”
صدر اردوان نے زور دیا کہ ترکیہ ہمیشہ کی طرح تنازعات کے حل کے لیے سفارتی راستے اور مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔ ان کے مطابق انقرہ کی پالیسی واضح ہے کہ ملک کو کسی بھی علاقائی جنگ میں گھسیٹنے سے بچایا جائے۔
انہوں نے ترکیہ کی دفاعی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک اپنی سلامتی اور خودمختاری کے خلاف کسی بھی خطرے کا مؤثر جواب دینے کی طاقت رکھتا ہے۔ ترکیہ ہر میدان میں مضبوط اور باصلاحیت ملک ہے۔ ہماری ریاست کسی بھی حملے کو ناکام بنانے اور ہماری بقا کو نشانہ بنانے والے عناصر کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔
