ترک صدر ایردوان دو روزہ دورے پر آج سعودی عرب پہنچیں گے اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔
ترکی اور سعودی عرب تعلقات کی بحالی کیلئے کی جانے والی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر ترک صدر ریاض کا دورہ کر رہے ہیں۔
انقرہ اور ریاض نے حالیہ مہینوں میں تعلقات کی بہتری کیلئے کوششیں کیں ہے جو گزشتہ ایک دہائی کے دوران کشیدہ رہے۔
ان تعلقات کو سب سے زیادہ نقصان 2018میں استنبول میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد ہوا۔
ترکی کی جانب سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور دیگر حکام کے خلاف مقدمہ چلانے کے ترکی کے مطالبہ کے بعد ریاض نے ترکی سے آنے والی اشیا کا غیر اعلامیہ بائیکاٹ کردیا تھا۔
