turky-urdu-logo

ترکیہ عالمی نظام کی اعلی ترین لیگ تک پہنچ چکا ہے،صدر ایردوان

صدر ایردوان نے مانیسا میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ آق پارٹی کے جلسے سے خطاب کیا۔

یہ بتاتے ہوئے کہ وہ 21 سالوں سے ترکیہ کی خدمت کر رہے ہیں، صدر ایردوان نے کہا کہ اپنے ملک کی جمہوریت اور ترقی کو مضبوط کرتے ہوئے، ہم نے گزشتہ 21 سالوں میں شہر میں کی گئی 97 بلین لیرا کی سرمایہ کاری کے ساتھ مانیسا کو ترقی دی ہے۔

ہم نے اپنے شہر میں 5 ہزار 1 سو 12 کلاس روم بنائے ہیں۔

ہم نے 8 ہزار 6 سو 68 طلباء کی گنجائش کے ساتھ ہائی ایجوکیشن ڈارمیٹریز کا افتتاح کیا ہے۔

ہم نے مختلف برانچوں میں دو اسٹیڈیم سمیت 122 کھیلوں کی سہولیات تعمیر کی ہیں۔

ہم نے اپنے ضرورت مند شہریوں کو تقریباً 7 بلین لیرا مالیت کے وسائل فراہم کیے ہیں۔

ہم نے 2 ہزار 4 سو 15 بستروں کی گنجائش کے ساتھ 28 ہسپتالوں پر مشتمل 73 صحت کی سہولیات فراہم کی ہیں۔

صدر نے کہا کہ ہم نے صرف 21 سالوں میں ایک صدی پرانی کوتاہیوں کی تلافی کی ہے اور اپنے ملک کو عالمی نظام کی اعلیٰ ترین لیگ تک پہنچا دیا ہے۔

Read Previous

پاکستان:ترک ادارے یتیم بچوں کی عید کی خوشیوں میں شریک

Read Next

موسمیاتی تبدیلی کا حل عالمی یکجہتی کے ذریعے ہی ممکن ہے،صدر ایردوان

Leave a Reply