turky-urdu-logo

ایردوان- پیوٹن ٹیلوفونک رابطہ، ترکی تنازعہ کے پر امن حل کیلئے مدد کو تیار

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلی فون پر بات کی جس میں انہوں نے روسی صدر کو پیشکش کی کہ ترکی یوکرین تنازعہ کے جلد از جلد پر امن حل کیلئے مدد کو تیار ہے۔
دونوں صدور کی ٹیلی فونک گفتگو میں روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ اور اس مسئلے کے حل پر مفصل تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر ایردوان نے پیوٹن سے جنگ بندی کے مطالبے کے اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی سے نہ صرف سویلین افراد کو درپیش مسائل حل ہوں گے بلکہ مسئلے کا دیرپا سیاسی حل بھی تلاش کرنےکا موقع ملے گا۔ایردوان نے پیوٹن کو آگاہ کیا کہ ترکی یوکرین اور دیگر ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے اور جامع مذاکرات کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
اس سے قبل ایردوان نے یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل کے ساتھ روس اور یوکرین جنگ کے بارے میں تازہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیاجس میں ایردوان نے کہا کہ ترکی روس اور یوکرین کے درمیان دوبارہ امن قائم کرنے کی پوری کوشش کرے گا۔

Read Previous

روس کے یوکرین پر حملے بدستور جاری، پل اور ائیرپورٹ تباہ

Read Next

پاکستان کے سابق صدر رفیق تارڑ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

Leave a Reply