turky-urdu-logo

اسلامی ممالک میں تجارت کے لیے اسلامی میگا بینک کا قیام عمل میں لایا جائے، صدر ایردوان

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے اسلامی ممالک کی مالیاتی  ضروریات کو پورا کرنے لے لیے اسلامی میگا بینک کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر ایردوان نے  ڈی 8 تنظیم کے دسویں اجلاس میں  بذریعہ  وڈیو کانفرنس شرکت کی۔

صدر ایردوان نے اجلاس کی چار سالہ صدارت کی ذمہ داری بنگادیش کو سونپتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا ایک سال سے وبا کا شکار ہے ایسی صورت حال میں عالمی تعاون نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ ترکی نے مقامی طور پر  تیار کردہ ویکسین کے تجربات کر لیے ہیں اور بہت جلد یہ ویکسین تمام ممالک میں دستیاب ہو گی۔

انہوں نے بتایا کہ ترکی کی جانب سے ڈی 8 ممالک کو تجارتی تعاون بڑھانے کے لیے حکمت عملی پر مبنی دستاویز ارسال کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  اسلامی ممالک میں رقوم کے تبادلے اور مالیاتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک اسلامی میگا بینک کا قیام عمل میں لایا جائے اور تجارتی لین دین بھی غیر ملکی زرمبادلہ کی بجائے  مقامی کرنسیوں میں کیا جائے۔

Read Previous

پاکستانی اداکار عمران عباس ترکی سے رمضان ٹرانسمیشن کریں گے

Read Next

کورولش عثمان کی اداکارہ بالا خاتون کے انسٹاگرام پر 2لاکھ60ہزار فالورز

Leave a Reply