ترکیہ کے صدر، رجب طیب ایردوان نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم، حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ، یہ معاہدہ نہ صرف فلسطینی عوام، بلکہ پورے علاقے اور انسانیت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔
اپنے سوشل میڈیا پیج پر جاری کردہ بیان میں صدر ایردوان نے کہا کہ، ترکیہ اس جنگ بندی معاہدے کو خوشی سے قبول کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ، یہ امن اور استحکام کے دروازے کھولے گا۔ انہوں نے غزہ کی دلیر عوام کو خراج تحسین پیش کیا، جو اسرائیل کے غیر قانونی حملوں کے خلاف اپنی آزادی اور سرزمین کا دفاع کر رہے ہیں۔
ایردوان نے مزید کہا کہ، ترکیہ نے ہمیشہ فلسطینی عوام کا ساتھ دیا ہے اور ان کی جدوجہد میں ان کو تنہا نہیں چھوڑا، اور آئندہ بھی ترکیہ غزہ کے عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے فائر بندی معاہدے کو خیر کا وسیلہ بنانے کے لیے دعا کی اور غزہ کے شہداء کو دعائے رحمت کے ساتھ یاد کیا۔
