turky-urdu-logo

عالمی یومِ نسواں کے موقع پر صدر اردوان کا جنگ زدہ خطوں کی ماؤں اور خواتین کو خراجِ تحسین

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ 8 مارچ کو منائے جانے والے عالمی یومِ خواتین کے موقع پر دنیا کی تمام خواتین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، جن میں ان کی اہلیہ امینہ اردوان اور بیٹیاں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مائیں، بیویاں، بہنیں اور بیٹیاں معاشرے اور خاندان کی زندگی میں معنی اور قدر پیدا کرتی ہیں۔

صدر اردوان نے اپنے پیغام میں جنگوں اور تنازعات سے متاثرہ خواتین کو خصوصی طور پر یاد کرتے ہوئے کہا کہ ہماری روحانی اور ثقافتی جغرافیے کے مختلف خطوں میں موجود غمزدہ ماؤں اور بیواؤں کو وہ سلام پیش کرتے ہیں۔

غزہ، شام اور یمین سمیت دنیا میں کہیں بھی جنگ اور تشدد کے باعث متاثر ہونے والی خواتین کو وہ گہرے احترام کے ساتھ خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

صدر اردوان کے مطابق خواتین معاشرے کی بنیاد ہیں اور ان کی قربانیاں اور خدمات انسانی زندگی کو بامعنی بناتی ہیں۔

Read Previous

ترکیہ کا شمالی قبرص کی سلامتی کے لیے ایف-16 طیارے تعینات کرنے پرغور

Read Next

” امریکی منظوری کے بغیر نیا رہنما زیادہ دیر اقتدار میں نہیں رہ سکے گا ” ٹرمپ نے ایران کو خبردار کر دیا

Leave a Reply