turky-urdu-logo

ترکیہ میں صحت کے شعبے میں نئے دور کا آغاز، ڈاکٹرز ڈے پر صدر ایردوان کا خطاب

استنبول: صدر رجب طیب ایردوان نے ڈاکٹرز ڈے کے موقع پر ایک افطار ڈنر کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ نے اپنے صحت کے نظام میں نہ صرف تبدیلی اور مضبوطی لائی ہے بلکہ خدمات فراہم کرنے کے طریقہ کار اور ذہنیت میں بھی ایسا انقلاب کیا ہے جس نے صحت کے شعبے میں ایک نئی راہ کھولی ہے جو کبھی بند نہیں ہوگی۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ "ہم نے اپنے طبی نظام کو نہ صرف تبدیل، تجدید اور مضبوط کیا بلکہ خدمات کی فراہمی کے طریقے میں ذہنیت بدل کر صحت کے شعبے میں ایک نئی کتاب کا آغاز کیا ہے جو ہمیشہ کھلی رہے گی۔”

انہوں نے بتایا کہ ترکیہ کے صحت کے شعبے میں عوام کی خدمت اور معیارات کو بلند کرنے کے لیے تاریخی نوعیت کے کئی منصوبے اور اصلاحات نافذ کی گئی ہیں، جنہوں نے نظام کو مؤثر اور مضبوط بنایا ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے فلسطین کے محاصرہ میں بچوں، خواتین اور عام شہریوں کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز، نرسوں اور صحت کے کارکنوں کے قتل عام پر بھی زور دیا، کہا کہ "تقریباً ایک ہزار سات سو صحت کے کارکن اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہو چکے ہیں۔ یہ خونخوار گروہ ایران، لبنان اور غزہ میں اسکولوں اور اسپتالوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ترکیہ ایسے حالات میں عقل اور قیاس پر مبنی حل تلاش کرنے والے ممالک میں شامل ہے، جو بحرانوں کا حل گفت و شنید اور سفارت کاری کے ذریعے تلاش کرتا ہے۔”

صدر رجب طیب ایردوان نے اس موقع پر عالمی برادری سے بھی زور دیا کہ وہ انسانی جانوں کی حفاظت اور صحت کے شعبے کی سالمیت کے لیے مشترکہ کردار ادا کرے۔

Read Previous

رمضان المبارک میں ٹکا اسلام آباد کافلاحی اقدام، 3,700 سے زائد خاندانوں میں راشن تقسیم

Read Next

ترکیہ میں رمضان بایرام کے موقع پر ہائی اسپیڈ اور ریلوے ٹرینوں کی گنجائش میں اضافہ، شہریوں کے لیے اضافی خدمات کا اعلان

Leave a Reply