
صدر ایردوان نے دارالحکومت انقرہ میں گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر مصطفی شینتوپ سمیت اتحادی جماعتوں کے رہنماوں سے ملاقات کی۔
صدارتی کمپلیکس میں صدر ایردوان نے نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کے چئیر مین دیولت باہ چیلی کا استقبال کیا اور ان سے موجودہ سیاسی حالات پر گفتگو کی۔
صدر رجب طیب ایردوان سے گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شینتوپ نے صدارتی محل میں ملاقات کی۔
صدر ایردوان نے ڈیموکریٹ لیفٹ پارٹی کے چئیر مین اوندر اکساکال سے بھی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران انکا کہنا تھا کہ 28 مئی کو ہونے والے انتخابات سے خوشی کی خبر ہی موصول ہو گی۔
صدر رجب طیب ایردوان نے صدارتی کمپلیکس میں نیو ویلفیئر پارٹی کے چیئرمین فاتح اربکان سے بھی ملاقات کی، انکا کہنا تھا کہ ہم مل کر ترکیہ کی صدی کے لیے کام کریں گے۔
صدر ایردوان نے فری کاز پارٹی کے چئیر مین ذکریا یاپیسیاولو سے بھی ملاقات کی۔
صدر رجب طیب ایردوان نے صدارتی کمپلیکس میں عظیم اتحاد پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ دستیچی کا استقبال کیا اور ان سے ملاقات کی۔