صدر رجب طیب ایردوان نے انقرہ میں 35 ہزار معذور اساتذہ کی تقرری کی تقریب سے خطاب کیا۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ پچھلے 10 سالوں میں تعلیمی برادری میں شامل ہونے والے معذور اساتذہ کی تعداد تقریباً 11 ہزار 5 سو تک پہنچ گئی ہے، صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی اور پیشرفت میں ہمارے ان بہادر بھائیوں کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔

ترکیہ میں تعلیم سے لے کر ملازمت تک مختلف شعبوں میں معذور افراد کے حقوق کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر ایردوان نے مزید کہا ہے کہ ملک میں ہر فرد منفرد ہے۔ ہر فرد اہم ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ایک ایسا ملک جو اپنے معذور افراد کو نظر انداز کرتا ہے بہت زیادہ نقصان اٹھاتا ہے۔

ترکیہ کبھی بھی اپنے معذور بھائیوں کو اکیلا نہین چھوڑے گا۔
