turky-urdu-logo

دوران انٹرویو صدر ایردوان کی طبیعت خراب، کروڑوں مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

دوران انٹرویو صدر ایردوان کی طبیعت اچانک خراب ہونے کے باعث ٹی وی انٹرویو کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا۔

ان دنوں ترکیہ میں 14 مئی کے پارلیمانی وصدارتی انتخابات کی مہم جاری ہے، اسی دوران صدر رجب طیب
اردوان  نےمنگل کو 2  ٹی وی چینلز کو مشترکہ انٹرویو دیا۔

پہلے تو ترک صدر کا انٹرویو 90 منٹ تاخیر سے شروع ہوا اور پھر انٹرویو شروع ہونے کے 10 منٹ بعد رجب طیب ایردوان کے پیٹ میں تکلیف کے باعث اسے اچانک روک دیا گیا۔

تاہم صدر ایردوان 15منٹ کے وقفے کے بعد واپس آئے اور ناظرین سے معافی مانگی، ترک صدر نے وقفے کے بعد مزید چند سوالات کے جواب دیے۔

ترک صدر نے کہا کہ کل اور آج کا دن انتہائی مصروف گزرا، اسی وجہ سے پیٹ میں تکلیف ہوئی۔

بعد ازاں صدر ایردوان نے اپنے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرکے اپنی طبیعت کے بارے میں لوگوں  کو آگاہ کیا۔ انکا کہنا تھا کہ میں اپنی معزز قوم کے ہر فرد کا، اپنے ہر بھائی اور بہن کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جنہوں نے میری مصروفیت کی وجہ سے نشریات کے دوران ہونے والی معمولی تکلیف کے لیے اپنی نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔

آج میں اپنے ڈاکٹرز کے مشورے سے گھر پر آرام کروں گا۔ بدقسمتی سے، ہم آج اپنے بھائیوں Kırıkkale، Yozgat اور Sivas کے ساتھ اکٹھے نہیں ہو پائیں گے۔

نائب صدر فواد اوکتے ہماری طرف سے Kırıkkale، Yozgat اور Sivas  کے پروگرامز میں شرکت کریں گے۔

ان شاءاللہ ہم کل سے اپنے شیڈیول پر آگے بڑھیں گے۔ ہم اپنی قوم کو ترکیہ کی صدی کے اہداف تک پہنچانے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

 

 

Read Previous

صنعت، ذراعت، توانائی اور انفراسٹرکچر میں وسعت ہی ترکیہ کی صدی کا راستہ ہے، صدر ایردوان

Read Next

ترک جنگی طیارے حُر جیٹ کی پہلی کامیاب پرواز پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ترک صدر طیب ایردوان کو مبارکباد پیش کی

Leave a Reply