صدر ایردوان نےبرصا کے گیملک ضلع میں سائرو بیٹری کی ترقی اور پیداوار کی سہولت کی سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ترکیہ کی مقامی طور پر تیارکردہ گاڑی توگ اپنے ڈیزائن، سافٹ وئیر اور صاف توانائی کے حل کے ساتھ ہمارے ٹیکنالوجی کے زمرے میں کیے گئے اقدام کی نمائندگی کرتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ سائرو بیٹری جسکے پلانٹ کے سنگ بنیاد کی افتتاحی تقریب میں آج ہم سب اکھٹا ہوئے ہیں،اس طرح کی بیٹریاں نہ صرف توگ بلکہ بہت سے دیگر شعوبوں میں استعمال ہوتی،ہیں یہ تیزی سے بڑھتی ہوئی الیکٹرک کاروں کی مارکیٹ میں ترکیہ کی جگہ بنانے میں اہم کردار ادا کرئے گی۔

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ اس پراجیکٹ میں 30 بلین لیرا کی سرمایہ کاری ہے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ نئے منصوبوں پر عمل درآمد کے دوران بازاروں اور دکانوں کی صورت حال کو نظرانداز نہیں کیا جاتا، صدر ایردوان نے کہا کہ ہم مہنگائی، جس سے ہمارے شہریوں کو تکلیف ہوتی ہے اسے مستقل طور پر سنگل ہندسوں تک لانے کا عزم رکھتے ہیں ۔

ہم نے پہلے بھی ایسا کیا تھا۔ ہم نے یہ اپنی پریمیئر شپ کے دوران کیا تھا۔ ہم اسے دوبارہ کریں گے۔ ہم قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے پیچھے ان لالچی لوگوں کا محاسبہ کریں گے جن کا تیاری کے حقیقی اخراجات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

جیسا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں، جب ہم Togg، TCG Anadolu، Kızılelma اور IMECE کو ترقی دے رہے ہیں، تو درحقیقت ہم اپنے شہریوں کو بازار میں پیاز، ٹماٹر اور ککڑی اور قصاب کے گوشت تک رسائی فراہم کر رہے ہیں۔

ہم اپنی صنعت، زراعت، توانائی اور انفراسٹرکچر کو وسیع کیے بغیر اپنے دسترخوان پر خوراک میں اضافہ نہیں کر سکتے۔

