turky-urdu-logo

مساجد ہماری شناخت ہیں،صدر ایردوان

صدر ایردوان نے نئی بحال شدہ جامع مسجد وانی کوئے کا افتتاح کر دیا۔

:صدر ایردوان کا خطاب

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی ثقافت  اور اپنے آباو اجداد سے وراثت میں ملے ان خوبصورت تحفوں کی حفاظت کرنے کو اپنا  اولین فریضہ سمجھتے ہیں۔ ہم نے ماضی میں بھی اپنی ثقافت سے منہ نہیں موڑا اور نہ ہی مستقبل میں کبھی  پھیریں گے۔

تاریخی جامع مسجد وانی کوئے کو استنبول کے اُسکودار ضلع کا علامتی مقام قرار دیتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ 358 سال پرانی مسجد کو 2.5 سال قبل آتشزدگی کے دوران بہت زیادہ نقصان پہنچا تھا۔

صدر ایردوان نے مسجد کی بحالی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ مسجد بہت جلد استنبول کے مشہور مقامات می سے ایک بن جائے گی۔مسجد بحالی کے بعد عبادت کے لیے دوبارہ کھول دی گئی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ میں کارکنوں سے لے کر آرکیٹیکٹ تک، انجینئروں سے لے کر کاریگروں تک سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مسجد ک بحالی میں اپنا قردار ادا کیا۔

مساجد ہماری شناخت:

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ مساجد ہماری شناخت ہیں، یہ وہ روحانی پل ہیں جو ہمیں ہماری ہزاروں سال پرانی تاریخ سے جوڑتی ہیں۔

جامع مسجد وانی کوئے:

جامع مسجد وانی کوئے استنبول میں واقع ہے۔

گذشتہ سال جامع مسجد وانی کوئے الیکٹرک سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ کی وجہ سے شہید ہو گئی تھی۔

Read Previous

پاکستان اور آذر بائیجان کے درمیان ایل این جی کی فراہمی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

Read Next

پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پچاجی کا دورہِ پشاور

Leave a Reply