صدر ایردوان نے سب سے بڑی سماجی ہاوسنگ سوسائٹی ” مائی فرسٹ ہوم، مائی فرسٹ بزنس پروجیکٹ” کا افتتاح کر دیا۔

ہاوسنگ سو سائٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ 2023 میں اپنی ترک قوم کی محبت ایک بار پھر سے حاصل کرکے ہم یوں ہی ترقی کی راہ پر گامزن رہیں گے۔
انکا کہنا تھا کہ گزشتہ 20 سالوں کے دوران 11 لاکھ سے زیادہ رہائش گاہوں سمیت 26 ہزار سما جی سہولیات تعمیر ہوئی، جسکے بعد تعمیر کی گئی رہائش گاہوں کی تعداد اب تک 30 لاکھ تک تجاوز کر چکی ہے۔
صدر ایردوان کا مزید کہنا تھا کہ ترکیہ میں 30 کروڑ میں سے 1 کروڑ سے زائد رہائش گاہیں گزشتہ 20 سالوں میں تعمیر کی گئی۔

یہ بتاتے ہوئے کہ تقریباً 80 لاکھ شہریوں نے سوشل ہاؤسنگ پروجیکٹ کے لیے درخواست دی، جس میں 500 ہزار نئے گھر، 50 ہزار کام کی جگہیں اور 10 لاکھ پلاٹ شامل ہیں۔
صدر ایردوان نے یہ بھی اعلان کیا کہ منصوبے کا پہلا مرحلہ 2 سال میں مکمل ہو جائے گا اور باقی 2028 تک۔

