
صدر اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے چیئرمین رجب طیب ایردوان نے تیکرداگ میں پارٹی کے جلسے سے خطاب کیا۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ جیسے جیسے ترکیہ کا توانائی میں غیر ملکی انحصار کم ہوتا جا رہا ہے ہے اور یہ اپنی سرمایہ کاری، روزگار، پیداوار اور برآمدات سے اپنی آمدنی میں اضافہ کرتا جا رہا ہے ، اسی طرح ترکیہ دنیا پراپنی ایک اہم چھاپ چھوڑ رہا ہے۔
صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ 20 سال کے اندر ہم نے تعلیم سے لے کر صحت کی دیکھ بھال تک، نقل و حمل سے توانائی تک، صنعت سے لے کر زراعت تک اور کھیلوں سے لے کر رہائش تک ہر شعبے میں صدیوں پرانی خامیوں کی تلافی کی ہے۔