صدر ایردوان کا شرناک میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے جلسے میں شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے بیرونی خطرات کے خلاف ترکیہ کی جدو جہد اور مختلف شعبوں میں اسکی مسلسل پیش رفت پر زور دیا۔
انکا کہنا تھا کہ دہشت گردی ایک ایسا آلہ ہے جسکا مقصد ترکیہ کے استحکام اور اسکے اتحاد کو نقصان پہچانہ ہے مگر ہم نے اپنی 21 سال کی جدوجہد میں ان خطرناک ارادوں کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیااور نہ ہی مستقبل میں دشمن کے ان ہتکنڈوں کو کامیاب ہونے دیں گے۔

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ترکیہ کا مستقبل بہت روشن ہے جس میں جمہوریت ، انفراسٹرکچر،معیشت اور سماجی معاونت کے نظام کو مزید فرغ دینے کے منصوبے موجود ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ آنے والے وقت میں ترکیہ مختلف پہلووں سے دنیا کے ٹاپ 10 ممالک میں شامل ہو جائے گا۔
مزید براں ، علاقائی سرمایہ کاری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، صدر ایردوان نے گبر میں تیل کی پیداوار میں نمایاں پیش رفت کو اجاگر کیا، جو 37 ہزار بیرل یومیہ سے تجاوز کر گیا ہے ۔ انہوں نے سال کے آخر تک پیداوار کو 100 ہزار بیرل یومیہ تک بڑھانے کے اہداف کا اعلان بھی کیا
