turky-urdu-logo

مرسین ترکیہ کی صدی کے سفر میں ہمارا ہراول دستہ ہوگا، صدر ایردوان

صدراورجسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے چئیر مین رجب طیب ایردوان نے مرسین میں پارٹی کی ریلی کےدوران شہریوں سے خطاب کیا۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ترکیہ کے 81 صوبوں میں رہنے والے ہر شہری کا دل اپنے ملک کی محبت میں دھڑکتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ آقویو نیوکلئیر پاور پلانٹ  کی ترسیل کی تقریب میں میں اپنی طبیعت کی وجہ سے شامل نہیں ہو سکا تھا  اس لیے آج میں آپ سب کی خدمت میں حاظر ہوا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے اس ملک کا بیٹا، اس قوم کا رکن اور مرسین کا ساتھی بنایا ہے۔

صدر ایردان نے مزید کہا کہ مرسین کا ہمارے ملک کی زراعت، صنعت اور تجارت میں ایک منفرد مقام ہے۔

مزید اہم بات یہ ہے کہ مرسین ہمارے دلوں میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے جس کے تانے بانے میں ہمارے ملک کی انسانی دولت کے تمام رنگ شامل ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ہم مرسین کے ساتھ ترکیہ کی صدی بنانا چاہتے ہیں۔

 

Read Previous

استنبول کے سب سے وسیع پارک کی تکمیل کا پہلا مرحلہ مکمل

Read Next

مسجد نبوی کے سابق امام انتقال کر گئے

Leave a Reply