
صدر اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے چئیر مین رجب طیب ایردوان نے ماردین میں شہریوں سےخطاب کیا۔
اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ انتظامیہ گزشتہ 21 سالوں میں ترکیہ میں ترقی اور خدمت کی پالیسیوں پر عمل درآمد کر رہی ہے، صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے ملک کے تمام شہروں کو ایسی سرمایہ کاری سے آراستہ کیا ہے جو ہر شہری کے معیار زندگی کو بہتر بنائے گی۔
انکا کہنا تھا کہ پچھلے 21 سالوں میں ہم نے ماردین میں 97 بلین ترکش لیرا کی سرمایہ کاری کی ہے۔ہم نے آرٹکو یونیورسٹی ماردین میں بنائی اور نوجوانوں کے لیے متعدد کھیلوں کے میدان بھی بنائے۔
صدر ایردوان نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے توکی (ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ ایڈمنسٹریشن) کے ذریعے ماردین میں تقریباً 11 ہزار رہائش گاہیں تعمیر کی ہیں۔
Tags: صدر ایردوان ماردین