turky-urdu-logo

ہمارے دشمن ہمیں ترک/کرد یا سنی/علوی میں تقسیم نہیں کرسکیں گے، صدر ایردوان

صدر اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے چئیر مین رجب طیب ایردوان نے کلریلی میں پارٹی کی ریلی کے دوران شہریوں سے خطاب کیا۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم اہنے اتحاد اور یکجہتی سے ترکیہ کی حفاظت کریں گے۔

انکا کہنا تھا کہ جو لوگ ہمارے ملک کو حصوں میں تقسیم کرنا چا رہے ہیں ہم انہیں ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ہم اپنے 85 ملین لوگوں کے درمیان تعلقات، بھائی چارے اور شہریت کے رشتوں کو مجروح نہیں ہونے دیں گے۔

ہم آپ کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر ترکیہ کی صدی بنائیں گے۔

ہم آپ کے ساتھ مل کر ایک عظیم اور طاقتور ترکیہ کی راہ ہموار کریں گے۔

صدر ایردوان نے بتایا کہ انہوں نے اب تک کر کلیری میں تقریبا 30 بلین ترکش لیرا کی سرمایہ کاری کی ہے۔

Read Previous

شام کے ساتھ اعلیٰ سطح پر ملاقات کا امکان ہے، ترک وزیر خارجہ

Read Next

ترک انتخابات :بیرون ملک ووٹنگ کا عمل مکمل

Leave a Reply