
صدراورجسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے چئیر مین رجب طیب ایردوان نے استنبول کی اب تک کی سب سے بڑی ریلی میں شرکت کی۔
ریلی میں تقریبا 17 لاکھ لوگوں نے شرکت کی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ترکیہ نے تنکا تنکا جوڑ کر ترکیہ کی صدی کی تعمیر کی ہے، انکا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے ملک کو ترقی دی ہے اور اپنی قوم کو پر امن اور محفوظ زندگی فراہم کی ہے۔
سب سے پہلے استنبول میٹروپولیٹن میونسپلٹی کے میئر اور پھر وزیر اعظم اور ترکیہ کے صدر کے طور پر تمام تر رکاوٹوں کے باوجود عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ملک بھر میں ان خدمات اور منصوبوں کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ہم نے استنبول کی ترقی کے لیے دن رات کام کیا ہے ۔ اس شہر کو انفراسٹرکچر اور سپر سٹرکچر کی سرمایہ کاری کے ذریعے بنایا اور اسے دنیا کا قابل رشک شہر بنا دیا۔ وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ہم نے حکمرانی کی تمام سازشوں کو ایک ایک کر کے ناکام بنا کر تاریخ کی سب سے بڑی جمہوریت اور ترقی کا ادراک کیا ہے۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ترکیہ کی قومی آمدنی گزشتہ 21 سالوں میں تین گنا بڑھ گئی ہے، صدر ایردوان نے کہا کہ ہم نے 81 صوبوں میں تمام علاقوں میں سکولوں، یونیورسٹیوں، ہسپتالوں، سڑکوں، سرنگوں، پلوں، ہوائی اڈوں اور ریلوے لائنوں کے افتتاح کے ذریعے اپنی قوم کا معیار زندگی بلند کیا ہے۔
ہم اپنے ملک میں عالمی بحرانوں کے اثرات سے بخوبی واقف ہیں جو حال ہی میں ایک کے بعد ایک سامنے آئے ہیں۔ ہمیں اس بات کا بھی علم ہے کہ زلزلوں کی وجہ سے مختلف علاقوں میں مسائل مزید بڑھ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یقین رکھیں کہ ہم ان تمام امور پر گہری نظر رکھتے ہیں، جن میں سے کچھ لالچ اور کچھ موسمی حالات کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں۔
ہم یقینی طور پر ان سب کو وقت کے ساتھ حل ہوتے دیکھیں گے۔
صدر ایردوان نے اس بات پر زور دیا کہ پارٹی کے انتخابی اعلامیے میں بیان کردہ تمام منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔