صدر رجب طیب ایردوان نے زلزلے سے متاثرہ حطائے میں کنٹینر سٹی میں شہریوں سے خطاب کیا۔

14مئی کو ہونے والے انتخابات میں تمام شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ آپ نے بہت سی مشکلات کے باوجود اپنی مرضی اور اپنے مستقبل کو برقرار رکھا ہے۔ آپ نے زلزلے سے ہونے والی تمام تر تباہی کے باوجود دوبارہ زندگی کو گلے لگا لیا ہے۔

آپ نے ان دفتروں میں بیٹھے لوگوں کو تسلیم نہیں کیا جو ہماری قوم کو اپنے اندھیروں میں گھسیٹنا چاہتے تھے۔

آپ فتنہ کے سوداگروں کے کھیل میں نہیں پڑے جنہوں نے ہمارے لوگوں کو ‘کرد-ترک’ اور نصیری-سنی’ کے طور پر تقسیم کرنے کی کوشش کی۔ آپ نے ہماری قوم کے ازلی اور ابدی بھائی چارے کو کبھی داغدار نہیں کیا۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو، تمام اہل حطیہ کو خوش رکھے۔

3 ماہ قبل آنے والے تباہ کن تباہی کے بعد حطائے کے شہریوں کے انتخابات میں جانے اور اپنے حق رائے دہی استعمال کرنے پر صدر ایردوان نے کہا کہ چاہے ہماری جیت بہت کم فرق سے ہو یہ پھر بھی بہت خوش آئند ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ہماری 40 سالہ سیاسی زندگی میں ہم کبھی بھی ان لوگوں میں شامل نہیں رہے جنہوں نے قوم کو نقصان پہچانے کی کوشش کی۔

ہم نے اپنی 21 سالہ طویل انتظامیہ کے دوران لوگوں کو کبھی حقیر نہیں سمجھا۔ ہم نے 15 انتخابات میں سے کسی ایک کے بعد بھی اپنے لوگوں کو دھمکیاں نہیں دیں اور نہ ہی ان کی توہین کی، یہ سب ہم نے جیت کے ساتھ جیتے۔ ہم نے ہمیشہ اپنے 85 ملین لوگوں کو متحد اور گلے لگایا ہے، کبھی کسی کے ساتھ تفریق نہیں کی۔ ہم نے ہمیشہ بھائی چارے کی زبان بولی ہے نفرت، رنجش یا غصے کی زبان نہیں۔

صدر رجب طیب ایردوان نے حطائے کے دورے کے دوران دیفنے اسٹیٹ اسپتال کا دورہ کیا، جس کی تعمیر 26 مارچ 2023 کو سنگ بنیاد رکھنے کے صرف دو ماہ کے اندر مکمل کی گئی تھی۔

