صدر اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے چئیرمین رجب طیب ایردوان نے ایرزورم میں پارٹی کے جلسے سے خطاب کیا۔

جلسے سے خطاب کے دوران صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم نے ترکیہ کی صدی کے سفر میں ایرزورم کو کبھی بھی نظر انداز نہیں کیا۔

انکا کہنا تھا کہ ہم نے 21 سالوں میں ایرزورم میں 81بلین ترکش لیرا کی سرمایہ کاری کی ہے۔

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ تعلیم کا شعبہ ہو یا ٹیکنالوجی کا ایرزورم کے نوجوانوں نے ہر زمرے میں اپنا سکہ منوایا ہے۔
