
صدر اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے چئیر مین رجب طیب ایردوان نے ایدرن میں پارٹی کی ریلی کے دوران شہریوں سے خطاب کیا۔
گزشتہ 21 سالوں سے ملک میں جاری خدمات اور منصوبوں کی سیاست پر روشنی ڈالتے ہوئے، صدر ایردوان نے کہا کہ ہم نے اپنے 85 ملین شہریوں میں کسی امتیاز کے بغیر اپنے ملک کے تمام 81 صوبوں میں خدمات اور منصوبے متعارف کرائے ہیں۔
تمام رکاوٹوں، سازشوں اور اسکیموں کے باوجود جمہوریت اور ترقی میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے کی گئی محنت کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے، صدر ایردوان نے کہا کہ انہوں نے دہشت گرد تنظیموں سے لے کر بغاوت کے منصوبہ سازوں تک کو یہ واضح پیغام دیا ہے کہ ترکیہ پر بری نظرڈالنے والوں کا کیا انجام ہوگا۔
چونکہ وہ قومی ارادے کی کمر توڑ نہیں سکتے تھے، انہوں نے معاشی جال کا سہارا لیا۔
صدر نے کہا کہ ان تمام مسائل کے علاوہ ترکیہ کو عالمی اقتصادی بحرانوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل سے بھی نمٹنا پڑا ہے۔
اس کے باوجود، ہم ہمیشہ ثابت قدم رہنے میں کامیاب رہے ہیں۔ ہم ان مشکلات سے آگاہ ہیں جو ہمارے لوگ اپنی روزمرہ کی زندگیوں میں جھیل رہے ہیں۔