turky-urdu-logo

صدر ایردوان آذربائیجان میں

صدر رجب طیب ایردوان ایک بار پھر ترکیہ کے صدر منتخب ہونے کے  بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے ایک حصے کے طور پر ترک جمہوریہ شمالی قبرص کا دورہ مکمل کرنے کے بعد باکو، آذربائیجان بھی گئے۔

حیدر علی یوف بین الاقوامی ہوائی اڈے پر صدر ایردوان کا استقبال آذربائیجان کے پہلے نائب وزیر اعظم یگوب ایوبوف، نائب وزیر خارجہ ہالیف ہالیفوف، انقرہ میں آذربائیجان کے سفیر رشاد ممدوف، باکو میں ترکیہ کے سفیر کاہت باکی اور سفارت خانے کے عملے نے کیا۔

صدر ایردوان کے ساتھ خاتون اول امینہ  ایردوان، وزیر خارجہ ہاکان فیدان، وزیر توانائی و قدرتی وسائل الپرسلان بیریکتر، وزیر قومی دفاع یاسر گلر اور وزیر ٹرانسپورٹیشن اور انفراسٹرکچر عبدالقادر یورال اوغلو بھی ہیں۔

بعد ازاں صدر رجب طیب ایردوان اور خاتون اول امینہ ایردوان نے صدر الہام علی یوف اور آذربائیجان کی خاتون اول مہربان علی یوف کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے میں شرکت کی۔

Read Previous

ترکیہ کی پہلی 6 میناروں والی مسجد: نیلی مسجد

Read Next

صدر ایردوان کی آذربائیجان کے صدر علی یوف سے ملاقات

Leave a Reply