turky-urdu-logo

ترکیہ کسی بھی بیرونی یا اندرونی طاقت کے سامنے سر نہیں جھکائے گا،صدر ایردوان

صدر اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے چئیرمین رجب طیب ایردوان نے ایدین میں پارٹی کے جلسے سے خطاب کیا۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ترکیہ کسی بھی بیرونی یا اندرونی طاقت کے سامنے ہرگز سر نہیں جھکائے گا۔

انکا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی بھی انتخابات کی عزت و وقار کو مجروع نہیں ہونے دیا۔

ہم نے جو بھی کیا ہے وہ جائز طریقے اور انتخابات کے ذریعے ہی کیا ہے۔

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ اپنے منصوبوں کے ذریعے اپنے ملک کی خدمت کی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ایدین میں 79 بلین ترکش لیرا کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

Read Previous

ماسکو:شام کے حوالے سے چار فریقی اجلاس شروع

Read Next

انقرہ: ترک شخصیات کے لئے پاکستانی سول ایوارڈز کی تقریب

Leave a Reply