turky-urdu-logo

ترکیہ اب اپنی پیداوار، روزگار اور برآمدات کے ساتھ ایک عالمی طاقت بن چکا ہے،صدر ایردوان

صدر اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے چیئرمین رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ اب اپنی پیداوار، روزگار اور برآمدات کے ساتھ عالمی طاقت بن چکا ہے۔

دارالحکومت انقرہ کے  علاقے  پرساکلار  میں اپنی پارٹی کی ریلی میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے ایردوان نے کہا کہ ملک کی ترقی اسکی پیداواری صلاحیت کے ذریعے ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ کے پاس تیل اور قدرتی گیس جیسے زیر زمین  ذخائیر نہیں ہیں، تو آپ کو دنیا کے دھوڑ میں شامل ہونے کے لیے کسی نہ کسی کا سہارا ضرور لینا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ اب اپنی پیداوار، روزگار، برآمدات کے ساتھ علاقائی  طاقت سے  بڑھ کر ایک عالمی قوت  بن چکا ہے۔

ایردوان نے کہا کہ جب دنیا میں پیداوار اور سپلائی چین کورونا وائرس کی وبا میں ٹوٹ گئی تھی ترکیہ نے اپنی محنت اور لگن سے اسے اور زیادہ مضبوط کیا۔

انہوں نے کہا کہ  روس-یوکرین جنگ ایک عالمی بحران میں بدل گئی جسے روکنے کے لے ہم نے سفارتکار کی ذمہ داری ادا کی۔

برآمدات اور روزگار میں ہم نے جو کامیابیاں حاصل کیں، ان کے پیچھے ہم دنیا میں ہونے والی پیشرفت کو تبدیل کرنے میں کامیاب رہے۔

Read Previous

انسانی ہمدردی کی کوششوں میں ترکیہ کا کردار قابل تعریف ہے، اقوام متحدہ

Read Next

14 مئی انتخابات: مغرب ایردوان کو ہرانا کیوں چاہتا ہے ؟

Leave a Reply