صدر اور جسٹس اینڈ دویلپمنٹ پارٹی کے چئیر مین رجب طیب ایردوان نےادانامیں شہریوں سے خطاب کیا۔

شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میری دعا ہے کہ اللہ ہمارے ملک کو ہر قسم کی آفات ، پریشانیوں اور حادثات سے محفوظرکھے۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ زلزلے سے متاثرہ شہروں کی تعمیر نو اور بحالی کا کام اس رفتار سے جاری ہے جس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی، صدر ایردوان نے نشاندہی کی کہ ہم نے ملبہ مکمل طور پر ہٹا دیا ہے۔ہم نے 837 ہزار خیموں کے ساتھ 100 ہزار کنٹینرز کی تنصیب مکمل کر لی ہے۔

اس کے علاوہ، ہم نے 142 ہزار گھروں اور گاؤں کے گھروں کی تعمیر کا عمل شروع کیا ہے، ان میں سے 59 ہزار کے لیے زمین توڑ دی گئی ہے۔ ہم زلزلہ زدہ علاقے میں 650 ہزار نئے گھر تعمیر کریں گے جن میں سے 319 ہزار ایک سال کے اندر فراہم کر دیے جائیں گے۔

ادانا میں زلزلوں کے اثرات نسبتاً معمولی ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، صدر ایردوان نے کہا کہ اس کے باوجود، مستقبل میں آنے والی آفات کے امکان کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہم نہ صرف زلزلوں سے لگنے والے زخموں کو مندمل کر رہے ہیں، بلکہ مزید جامع منصوبہ بندی بھی کر رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ہم انشاء اللہ ادانا کو ایک ایسے شہر میں بدل دیں گے جہاں میرا ہر ایک بھائی اور بہن اپنے گھروں میں محفوظ اور پرامن طریقے سے رہ سکے گے۔

