turky-urdu-logo

صدر ایردوان اور ان کی اہلیہ کی جانب سے ‘عالمی یوم خواتین’ کے موقع پر خواتین کے لیے افطار کا اہتمام

ترکیہ میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر “خواتین کے ساتھ ترقی کرتا ترکیہ” پروگرام کا انقعاد ہوا۔ جس کی میزبانی صدر رجب طیب ایردوان اور ان کی اہلیہ امینہ ایردوان نے کی۔ اس موقع پر ان کی جانب سے خواتین کے لیے افطار کا اہتمام بھی کیا گیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہمارے افطار کے دسترخوان میں شرکت کرنے والی تمام خواتین کا میں دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ان کی موجودگی نے ہمارے افطار کو خاص اور یادگار بنا دیا ہے۔ ہماری بہنوں کے ساتھ مل کر یہ افطار صرف ایک کھانے کا موقع نہیں تھا، بلکہ اتحاد، یکجہتی اور مشترکہ ترقی کا پیغام بھی تھا۔

“خواتین کے ساتھ ترقی کرتا ترکیہ” پروگرام ترکیہ میں خواتین کے کردار کو اجاگر کرنے اور ان کے ساتھ مل کر ترقی کے عزم کا اظہار ہے۔ ہم خواتین کے معاشرے میں مثبت کردار کو مزید مضبوط بنانے اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

ہم ان کے ساتھ مل کر ایک روشن اور ترقی یافتہ ترکیہ کے خواب کو حقیقت بنانے کے لیے کوشاں رہیں گے۔

Read Previous

کیا ترکیہ کا کرد ایشو ختم ہو گیا؟

Read Next

حسن چلبی کی یاد میں عثمانی ترک خطاطی کی اسلام آباد میں نمائش

Leave a Reply