
ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے جرمنی کے شہر ماگڈبیرگ کی کرسمس مارکیٹ میں ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی۔
صدر ایردوان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ "میں ماگڈبیرگ ، جرمنی کی کرسمس مارکیٹ پر گزشتہ شام ہونے والے حملے شدید مذمت کرتا ہوں۔”اُنہوں نے متاثرہ خاندانوں ،جرمن عوام اور حکومت سے اظہارِ تعزیت کیا، اور زخمیوں کی صحتیابی کے لیے دعا کی۔
4 افراد جاں بحق، 200 سے زائد زخمی
جمعہ کی شام ماگڈیبرگ کے مرکزی کرسمس بازار میں ایک تیز رفتار کار ہجوم پر چڑھ دوڑی، جس کے نتیجے میں شدید جانی نقصان ہوا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اِس حملے میں اب تک 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی جبکہ 200 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے