
صدر ایردوان نے نئے سال کی آمد پراپنی قوم اور تمام دنیا کو مبارکباد دی۔
صدر ایردوان کا کہنا ہے کہ بحیرہ اسود کے اناج کے اقدام اور روس یوکرین جنگ میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کے ساتھ ترکیہ نے 2022 میں عالمی امن ، سکون اور سلامتی کے قیام میں کردار ادا کیا ہے۔
اپنے نئے سال کے پیغام میں صدر ایردوان نے اس بات پر زور دیا کہ انقرہ نے استنبول کے غلہ کی برآمد کے معاہدے کو نافذ کرکے اور اسکی توسیع کو برقرار رکھ کر عالمی غذائی بحران کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے صدر ایردوان نے ترکیہ اور تمام دنیا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، انکا کہنا تھا کہ 2023 امن اور ترقی سے بھر پور سال ہوگا۔
صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ترکیہ نے 2022 میں مشکلات سے سامنا ہونے کے باوجود ترقی حاصل کی جو اپنے آپ میں ہی ایک مثال ہے۔
انکا کہنا تھا کہ کوئی بھی اس بات سے انکار نہیں کرسکتا ہے کہ ترکیہ نے دنیا میں بہتری لانے کے لیے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔