turky-urdu-logo

صدر ایردوان سمیت تینوں امیدواران نے ووٹ کاسٹ کردیے

موجودہ ترک صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے ووٹ کاسٹ کردیا۔ عوام کی بڑی تعداد ایردوان کے ہمراہ اسکودار کے پولنگ سٹیشن پر موجود تھی۔ صدر رجب طیب ایردوان حکومتی جمہور اتحاد کے مشترکہ امیدوار ہے۔ انہوں نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عوام کو اپنا انتخابی حق استعمال کرنے کی اپیل کی۔

دوسری جانب صدر ایردوان کے اہم حریف کمال کلچدار اولو نے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ کمال کلچدار اولو نے ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ کمال کلچدار اولو حزب اختلاف ملت اتحاد کی جانب سے صدارتی امیدوار اور پیپلز ریپبلک پارٹی کے صدر ہے۔

اتا اتحاد کی جانب سے صدارتی امیدوار سنان اوغان نے بھی انقرہ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔اوغان تیسرے صدارتی امیدوار ہیں، جو صدر رجب طیب ایردوان اور ان کے اہم حریف کمال کلچدار اولو کے خلاف انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

 

Read Previous

صدارتی امیدوار کمال کلچدار اولو نے ووٹ کاسٹ کر دیا

Read Next

ایردوان ، فتح کا نشان

Leave a Reply