تركیہ كے صدر رجب طیب ایردوان کی ڈیموکریٹک جمہوریہ کانگو کے صدر فیلیکس تشیسکدی سے ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی۔
ایوان صدر کے محکمہ اطلاعات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس بات چیت میں علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر غور کیا۔
