
ترک صدر رجب طیب ایردوان اور امریکہ کے صدر بائیڈن کے درمیان ٹیلی فونک پر رابطہ جس میں علاقائی پیش رفت کے علاوہ دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اردوان نے بائیڈن کو بتایا کہ ترکی اور روس اور یوکرین تنازعہ کے سیاسی حل کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
اردوان نے بائیڈن سے کہا کہ اگر یوکرین بحران مزید بگڑ جاتا ہے تو ترکی بحران کے حل کیلئے ایک سہولت کار کا کردار ادا کرسکتا ہے۔ انہوں نے انطالیہ میں ترکی ، روس اور یوکرین کے درمیان شہ فریقی اجلاس کے حوالے امریکی صدر کو بتاتے ہوئے کہا روس اور یوکرین کے وزرائے خارجہ کے درمیان جنگ کے دوران ملاقات کروانا بذات خود ایک سفارتی فتح ہے۔
اردوان نے بائیڈن سے کہا کہ ترکی کے دفاعی شعبے پر عائد تمام غیر منصفانہ پابندیوں کو ہٹانے کا وقت آگیا ہے۔
وائٹ ہاوس نے اس ٹیلی فونک رابطے کے حوالے کہا ہے کہ بائیڈن نے تنازعہ کے سفارتی حل کیلئے ترکی کی کوششوں کی تعریف کی۔
وائٹ ہاوس ترجمان جیس ساکی کے مطابق یہ ترکی اور امریکہ کے صدور کے درمیان یہ گفتگو ایک گھنٹے تک جاری رہی ۔