turky-urdu-logo

ترکیہ کے ہر شہری کو عالمی معیار کی خدمات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں — صدر ایردوان





انقرہ:
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترک قوم کے 86 ملین افراد میں سے ہر فرد تک دنیا کے کسی بھی ترقی یافتہ ملک سے زیادہ فرسٹ کلاس سہولیات اور خدمات پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔


انہوں نے کہا کہ جدید انفراسٹرکچر، صحت، تعلیم، ٹیکنالوجی اور سماجی بہبود کے شعبوں میں ترکیہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور ہمارا ہدف ہے کہ ہر شہری کو بہترین معیار زندگی فراہم کیا جائے۔
صدر ایردوان نے مزید کہا کہ عوامی خدمت ہماری سیاست اور وژن کی بنیاد ہے، اور ترکیہ مستقبل میں عالمی سطح پر ایک مثالی فلاحی و ترقی یافتہ ریاست کے طور پر ابھر رہا ہے۔

Read Previous

افغانستان سے متعلق پاکستان کی سکیورٹی پالیسیوں پر قومی اتفاق رائے موجود ہے — خواجہ آصف

Read Next

چین کا بنگلہ دیش میں ڈرون فیکٹری اور لڑاکا طیاروں کی اوور ہالنگ پلانٹ قائم کرنے کا فیصلہ

Leave a Reply