turky-urdu-logo

صدر طیب ایردوان اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کا ٹیلیفونک رابطہ؛ خطے کے حالات اور دو طرفہ تعلقات پر گفتگو

جمہوریہ ترکیہ کے صدارتی دفتر اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزارتِ عظمیٰ کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعلامیے کے مطابق صدر رجب طیب ایردوان اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کا مؤرخہ 19 مارچ 2026 کو آپس میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

دونوں رہنماؤں نے ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی اور عالمی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم پاکستان نے خطے میں جاری کشیدگی بالخصوص ترکیہ پر میزائل حملوں کی شدید مذمت کا اعادہ کیا اور کہا کہ پوری پاکستانی قوم مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے عالمی برادری بالخصوص خطے کے فریقین پر تبصرہ کیا کہ وہ مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے اپنے مسائل کا حل تلاش کریں۔
صدر ایردوان نے کہا کہ ہمارے خطے میں تنازعات کے حوالے سے ترکیہ کی امن کے لیے کوششیں جاری ہیں اور ترک ریاست خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔

صدر ایردوان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں امن اور سلامتی ترکیہ کے لیے بھی اہم ہے، اور ہم دیرپا استحکام کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

رہنماؤں نے افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن کی کوششوں، خاص طور پر عید کے دنوں میں حال ہی میں اعلان کردہ عارضی جنگ بندی کو فروغ دینے میں ترکیہ کے اہم کردار کا اعتراف کیا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ترکیہ ہمارے قبلہ اول مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی زیادتی کو قبول نہیں کر سکتا اور اس پر عالم اسلام خاموش نہیں رہے گا۔

رابطے کے دوران صدر ایردوان اور وزیر اعظم پاکستان نے ایک دوسرے کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی۔ اس کے علاوہ دونوں رہنمائوں نے امت مسلمہ کے لئے امن، اتحاد اور خوشحالی کی دعا بھی کی۔

دونوں رہنماؤں کے مابین دوطرفہ تعلقات اور خطے میں امن، خوشحالی اور اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاقِ رائے۔

Read Previous

ریاض میں ہنگامی اجلاس؛ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب حاقان فیدان سے اہم ملاقات۔ اجلاس سے قبل ریاض پر میزائل حملہ

Read Next

ایران -پاکستان گیس پائپ لائن, ابھی بھی دیر نہیں ہوئی..

Leave a Reply