ترک تاریخی ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار انگین التان نے مسلم امہ کو رمضان کی مبارکباد کا پیغام بھیجا۔
انگین نے انسٹاگرام پر اسٹوری شئیر کی جس میں انہوں نے پوری دنیا میں بسنے والے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد پیش کی۔
اداکار نے تصویر کے ساتھ لکھا "پوری دنیا میں بسنے والے میرے تمام مسلم بہن اور بھائیوں کو رمضان مبارک”

ترکی میں آج دوسرا روزہ رکھا گیا جب کہ پاکستان سمیت دیگر ممالک میں آج پہلا روزہ رکھا گیا۔
