turky-urdu-logo

ایلون مسک نے ٹوئٹر کو 43 بلین ڈالر میں خریدنے کی خواہش ظاہر کردی

دنیا کے امیر ترین آدمی ،ٹیسلا اور سپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسلک کی ٹوئٹر کو 43بلین ڈالر میں خریدنے کی پیشکش سامنے آئی ہے ۔

ایلون مسک نے کمپنی میں بورڈ کی ممکنہ نشست کو مسترد کرنے کے بعد جمعرات کو یو ایس سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن فائلنگ میں ٹوئٹر کو خریدنے کی پیشکش کی۔

دنیا کے امیر ترین آدمی ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کے شیئر کی خریداری کے بعد عالمی ٹریڈنگ مارکیٹ میں کمپنی کے 189 فیصد حصص بڑھ گئے ہیں۔

سربراہ ٹیسلا نے اپریل کے شروع میں ٹوئٹر کے 9.2 فیصد حصص خریدنے کا اعلان کیا تھا، جن کی تعداد 7 کروڑ 34 لاکھ سے زائد ہے اور ان کی کل مالیت تقریبا 3 ارب ڈالرز ہے۔

دوسری جانب ٹوئٹر نے اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ممبرشپ کیلئے بھی ایلون مسک کی نامزدگی کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے ایلون مسک نے کہا کہ اُن کا مقصد ہوگا کہ ٹوئٹر کی کارکردگی کو مزید بہتر کریں اور اس کی ترقی کا باعث بنیں۔

اس سے قبل نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے کہا تھا کہ اظہارِ رائے کی آزادی کیلئے نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے پر سنجیدگی سے غور کررہا ہوں۔

Read Previous

یوکرین میں انسانی المیے کے خاتمے کے لیے ہر موقعے سے فائدہ اٹھانا چائیے، صدر ایردوان

Read Next

پاک فوج کے بیان سے اتفاق کرتے ہیں، امریکہ

Leave a Reply