ترک صدر رجب طیب ایردوان نے دورہ البانیہ سے واپسی پر انتخابی اصلاحات میں تبدیلی کا اعلان کیا۔
نئے قانون کے تحت سیاسی جماعتوں کی پارلیمنٹ میں نشستوں کے لئے حد 10 سے کم کر کے 7 فیصد مقرر کر دی گئی ہے۔
صدر ایردوان نے کہا اتحادی جماعتوں نے پارلیمنٹ میں نشستوں کے لئے حد 10 سے کم کر کے 7 فیصد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ جس کے بعد مشاورت سے نیا قانون تشکیل دیا گیا ہے۔
اس نئے قانون پر اتحادی جماعتوں نے بھی اتفاق کیا ہے۔
نیا قانون آئندہ ہفتے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔
