turky-urdu-logo

مصری صدر عبدالفتاح السیسی کا 12 سال بعد ترکیہ کا دورہ

مصر کی جانب سے 12 سال بعد ترکیہ کا صدارتی دورہ کیا گیا۔ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے  پہلی مرتبہ انقرہ کا صدارتی  دورہ کیا۔   صدر ایردوان نے مصری  صدر کا پرتپاک استقبال کیا۔  وزیرِ خارجہ  حاقان فیدان اور انقرہ کے گورنر بھی صدر ایردوان کے ہمراہ موجود تھے۔

صدر ایردوان اور مصر کے صدر اُس کے بعد صدارتی محل پہنچے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

تفصیلات  کے مطابق اِس دورے میں ترکیہ اور مصر کے درمیان   دو طرفہ تجارت کو 15 ارب ڈالر تک بڑھانے پر بات چیت کریں گے، جبکہ خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

Read Previous

ترکیہ کی فضائی تجارت میں 72 فیصد اضافہ

Read Next

سیواس کانگریس کو 105 سال مکمل

Leave a Reply