پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاو کے باعث تعلیمی اداروں کو 28 اپریل تک بند کر دیا گیا۔
وزیر تعلیم شفقت محمود کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ ملک کا ہر ضلع کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہے لیکن جن علاقوں میں کورونا وائرس کا پھیلاو زیادہ ہے وہاں پہلی کلاس سے لے کر آٹھویں کلاس تک سکولوں کو بند رکھا جائے گا۔
28 اپریل کو دوبارہ پوری صورتحال کا جائزہ لیاجائے گا اور اسکے بعد اس بات کا فیصلہ کیا جائے گا کہ سکولوں کو عید سے پہلے کھولنا چاہیے یا عید کے بعد۔
انکا کہنا تھا کہ کورونا سے متاثرہ اضلاع سے متعلق صوبے فیصلہ کریں گے کہ کن اضلاع میں اسکولوں کو بند کیا جائے، جب کہ کورونا سے متاثرہ علاقوں میں یونیورسٹیز بھی بند رہیں گی۔
وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ 9 سے 12 تک کہ امتحانات مئی کے 3 ہفتے میں لیے جائیں گے ۔
وزیر تعلیم نے یونیورسٹیز کو ہدایت کی ہے کہ نئے داخلوں کی تاریخ کو ملتوی کیا جائے تاکہ بچے آسانی سے اپنے رزلٹ کے بعد داخلہ لے سکیں۔
وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں اےاور او لیول کے امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق ہونگے۔
